امام خمینی {رہ} کی برسی پر رہبرمعظم انقلاب کا لاکھوں کے اجتماع سے خطاب

IQNA

امام خمینی {رہ} کی برسی پر رہبرمعظم انقلاب کا لاکھوں کے اجتماع سے خطاب

12:00 - June 04, 2014
خبر کا کوڈ: 1414340
امام خمینی کی مقبولیت نہ صرف ایران بلکہ دنیا بھر میں بڑھتی جارہی ہے۔ رہبرمعظم انقلاب اسلامی

ایکنا نیوز-بین الاقوامی گروپ-امام خمینی کی پچیسویں برسی  کے موقع پرلاکھوں افردا دکے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فکر امام کی پیروی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بیداری کی وجہ اسلامی انقلاب اور ایران کے خلاف تمام سازشیں ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں اور آج ایران خطے میں حرف اول کہنے کی پوزیشن میں ہے اور کسی ظالم کے رعب ودبدبے سے بلاخوف وخطر مظلوم کی حمایت کرتا ہے اور ظلم کے خلاف ایستادہ نظر آتا ہے ،رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی بیداری کو ضروری امر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اسلامی بیداری کو وہ کنٹرول اور دبا چکا ہے تو یہ اسکی ایک اور غلطی اور بھول ہے اور اسلامی بیداری کی جڑیں پوری طرح باقی ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے استعماری طاقتوں کی دوغلی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ استعمار ان ممالک کو جو انکا تابع اور فرمانبردار ہیں اور جو انکے ہر حکم اور مفادات کی تکمیل میں مددگار ہیں انکے غلط اقدامات اور غیر جمہوری رویوں کی بھی حمایت کرتا ہے لیکن اگر کوئی ملک انکے تابع نہ ہو اور انکے حکم پر عمل نہ کرتا ہو تو اس ملک کے اندر اختلافات کے زریعے  انارکی پھیلاتا ہے اور اسکی بنیادوں کو کمزور کرنے کی سازشوں میں لگ جاتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے امام خمینی کی راہ پر چلنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی کی نظر میں منافقت اور غلط طریقوں سے حاصل شدہ طاقت اور اقتدار کی کوئی حیثیت نہیں اور صرف عوامی حمایت سے اقتدار اہم اور قابل قدر ہے اور اگر اس مشروع اور قانونی اقتدار کے خلاف کوئی عمل کرتا ہے تو اسکو فتنہ ہی کہا جاسکتا ہے ۔

 

ٹیگس: امام ، خمینی ، رہبر
نظرات بینندگان
captcha